03/05/2022
DGPR/PR/ No.- 1125 Dated:03 / 05 / 2022 ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
.1 گزشتہ رات صوبہ بھر میں آنے والی شدید آندھی,طوفان اور بارش کی وجہ سے 239فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی,پسکو ترجمان
2. پسکو نے اب تک60% سے زائد فیڈرز سے بجلی بحال کر دی ہے جبکہ باقی ماندہ پر کام جاری ہے, پسکو ترجمان
.3 تفصیلات کے مطابق ان میں خیبر سرکل کے13,بنوں سرکل کے11,پشاور سرکل44, ہزارہ 1 سرکل کے26,
ہزارہ 2 سرکل کے 8, مردان سرکل کے8, صوابی سرکل کے18 اور سوات سرکل کے27 فیڈرزپر ابھی کام جاری ہے,
پسکوترجمان.
.4 پسکو بحالی ٹیموں نے مسلسل اور ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے 60% متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی ہے.
پسکو ترجمان
.5 پسکو چیف نے ہدایت کی ہے کہ عوام بھی بجلی کے حادثات سے بچاؤ کے لئے 12 سنہرے اصول اپنائیں.
.6 پسکو چیف نے عملے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بحالی کا کام کرتے ہوئے حادثات سے بچاؤ کی تمام تدابیر اختیار کریں.
.7 تاہم درختوں کے گرنے, پولز اور تاروں کے ٹوٹنے کی وجہ سے چند علاقوں میں بجلی کی بحالی میں کچھ تاخیر کا سامنا ہے.پسکو ترجمان.
.8 پسکو چیف ایگزیکٹیو محمد جبار خان اور دیگر اعلی حکام فیلڈ میں بجلی کی بحالی کی نگرانی کر رہے ہیں.پسکو ترجمان
.9 اس وقت بھی پسکو افسران اور اہلکاران اپنی جان خطرے میں ڈال کر آپ سب کی بجلی کی بحالی میں مصروف ہیں.
پسکو ترجمان.
.10 بجلی سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے اپنے بجلی کے بلوں پر درج نمبرز یاواپڈا ہاؤس میں قائم کرائسز منیجمنٹ سیل
کے نمبرز 091-9212010,091-9212028 یا118 پر کال کریں یا 8118 پر ایس ایم ایس کریں. .11 متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی درخواست ہے. ڈی جی(اے اینڈ ایس / پی آر)
Download File