21/06/2022
مون سون کے دوران پسکو آپریشنل سٹاف ہائی الرٹ
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پسکو) کی جانب سے مون سون کے دوران بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات ترتیب دے دیئے گئے ہیں۔تاکہ مون سون کے دوران پسکو صارفین کو بجلی سے متعلق دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف ایگزیکٹیو پسکوانجینئر محمد جبار خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں پسکو کے سرکلز،ڈویژن اور سب ڈویژنز میں تمام افسران اور عملہ ہائی الرٹ رہیگا۔بارش اور طوفان کی صورتحال میں تمام ایس ایز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو اپنے اپنے دفاتر میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ لائن سپروائزر ز اور لائن سٹاف بھی ڈیوٹی پر حاضر رہے گا۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے افسران تمام سب ڈویژنز میں اضافی ٹرانسفارمرز، ٹرالیوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ تمام آپریشن ایس ایز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی اوقات میں اسٹور سے سامان لینے کو آسان بنایا جائے۔ لائن سٹاف کو ہدایت دے گئی ہیں کہ تمام لائن اسٹاف اپنی ٹی اینڈ پی مکمل رکھے گا اور کام کے دوران سیفٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ فیلڈ آپریشن کی گاڑیاں دفاتر میں ہمہ وقت تیار کھڑی ہوں۔ خراب موسم کی صورت میں ایس ای) GSO) کی ہنگامی ٹیموں SS&Tکوڈویژنل دفاتر میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو پسکو نے مزید تاکیدکی کہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ تمام ایس ایز، ایکسیئن اور ایس ڈی اوز اپنے آفیشلز نمبر کو ایکٹو رکھیں گے جبکہ پی ڈی(GSC) اور پی ڈی کنسڑکشن کی ٹیموں کو دفاتر میں موجودرہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ڈی جی (اے اینڈ ایس / پی آر)