28/06/2022
موجودہ شارٹ فال اور گرمی کی شدید لہر کے دوران بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ پورے صوبے کے صارفین کو بجلی کی فراہمی جاری رکھی جاسکے.
ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے. ٖمختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے,موجودہ حا لات میں جنریشن کی پیداوار میں بہت کمی آئی ہے جس کی وجہ سے پسکو کو مجبورا لوڈشیڈنگ کرنی پڑھ رہی ہے۔
گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے صوبے بھر میں بجلی کے نظام پر دباؤبڑھ گیا ہے. خصوصاپاور ٹرانسفارمر اور ڈسٹربیوشن ٹرانسفامرز بار بار اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے عوام کو بجلی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے,
پسکو نے عوام سے درخواست کی ہے کہ موجودہ حالات میں اگر ہم سب بجلی کم استعمال کریں تو بجلی کی فراہمی جاری رکھی جاسکتی ہے.ہمیں چاہیے کہ زیادہ طلب کے اوقات میں بجلی کم سے کم استعمال کریں.
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ شدید لہر چند روز مزیدجاری رہنے کی توقع ہے اس لئے صارفین سے پرزور التماس ہے کہ اس دوران وہ بجلی کے استعمال میں ا عتدال بھرتیں اور جہاں تک ممکن ہو بجلی کم سے کم استعمال کریں تاکہ صوبہ بھر کے صارفین کو بجلی کی فراہمی بحال رکھی جاسکے.
.اس طرح بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے بھی التماس ہے کہ وہ فوری طور پر بجلی کا ناجائز استعمال ختم کر کے پسکو سے تعاون کریں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے.
صارفین لوڈشڈنگ شیڈول دیکھنے کے لئے پسکو ویب سائیڈwww.pesco.gov.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔
چیف ایگزیکیٹو پسکونے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے.
ڈی جی (اے اینڈ ایس / پی آر)