06/08/2022
نویں اور دسویں محرم الحرام کے مبارک موقع پر پسکو کے خصوصی اقدامات
محرم الحرام کے مبارک موقع پر پسکو نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر واپڈاہاؤس پشاور میں ایک خصوصی کرائسسز منیجمینٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ محرم الحراکے موقع پر کہیں پر بھی بجلی کی فراہمی میں کوئی غیر متوقع تعطل نہ آئے اور کسی بھی بریک ڈاؤن سے بچا یا جاسکے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں بحالی کا کام فوری طور پر کیا جاسکے، واپڈا ہاؤس پشاور میں پائم کرائسسز منیجینمنٹ سیل چیف انجینئر آپریشن اسلم خان گنڈاپور کی زیر نگرانی دن رات چوبیس گھنٹے مسلسل کام کرے گا اور کہیں پر بھی بجلی کے نظام میں نقص کی صورت میں فوری کاروائی کریگا،، کرائسسز منیجمینٹ سیل کے علاوہ سر کل اور مقامی کمپینٹ آفیسز کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اور اضافی ساز وسامان اور ماہرین بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ہیں۔
اسی طرح کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرمت کا ضروری سامان تمام سب ڈویژنوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ اور پسکو کا تکنیکی عملہ کسی بھی ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے۔
عوام کی سہولت کے لئے یہ ٹیلیفون نمبرز دئیے جارہے ہیں،جن پر بجلی شگایات کے ازالے کے لئے رابطہ کیا جاسکتاہے۔پسکو کمپلینٹ سیل نمبرز:0330.9971043 / 0330.9971048 پشاور سرکل:091.9212523،خیبر سرکل:091.9217576،مردان سرکل:0937.9230288، سوات سرکل:0946.9240367،ہزارہ۔1:0992.9310089،ہزارہ۔2:0997.920018،صوابی سرکل:0938.221209،بنوسرکل:0928.613173۔ اس کے علاوہ مقامی شکایات کے دفاتر بھی ہمہ وقت دن رات کام کریں گے جہا ں پر رابطہ کے لئے متعلقہ ایس ڈی او کے فون نمبر پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
ڈی جی (اے اینڈ ایس/پی آر)